ہفتہ 25 جولائی 2020 - 16:59
ہم ضروری طبی ہدایات پر عمل کر کے کورونا کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں،سید حسن نصراللہ

حوزہ/حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ماسک پہن کر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ضروری ہدایات پر عمل کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے ایک ویڈیو میں خود ماسک پہن کر اسکے استعمال کی تاکید کرتے ہوئے کورونا وائرس سے لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سید حسن نصراللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ ضروری مشوروں پر عمل کرکے ہی یہ جنگ جیت سکتے ہیں اور یہ ان کے لئے آسان ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ہم کچھ طرز عمل کو تبدیل کرنے کے پابند ہیں اور سفارشات پر عمل پیرا ہیں تو ہم ضرور کامیابی حاصل کریں گے لیکن اگر ہم نظر انداز کریں گے تو خدا نخواسطہ ہمارے معاشرہ کو بڑی سطح پر تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آخر میں  حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے نے کہا کہ ہم یہ جنگ صبر و تحمل ، رواداری ، خدا پر بھروسہ ، دعا ، توسل، کام میں مشورے پر عمل کرنے ،حکمت ، علم اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جیت سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha